Naghmana

Joined November 2024
  • اللہ وہی ہے جس نے سات آسمان بنائے اور اُنھی کے مانند زمینیں بھی۔ اُس کے احکام اُن کے درمیان نازل ہوتے رہتے ہیں۔ یہ اِس لیے بتا دیا ہے کہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور جان لو کہ اللہ کا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ سورہ الطلاق آیہ 20
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏مصلحتِ وقت کہیے یا تلخ حقیقت، زندگی کسی شخص کی محتاج نہیں ہوتی۔ یہ گزر رہی تھی اور یہ گزر ہی جائے گی۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏لوگ آپ کے عہدے اور وقت کو سلام کرتے ہیں، اور آپ سمجھتے ہیں کہ مداح آپ کے ہیں۔۔۔۔۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • اپنے تعلقات کی چابی ​کو اپنی جیب یا دراز میں رکھ دیں تاکہ بوقت ضرورت فورا دستیاب ہو سکے کیونکہ ​یہ آپ کے رشتوں سے تعلق رکھتی ہے ۔۔۔۔۔ چابی گم ہونے کی صورت میں رشتے و تعلقات سب ختم۔۔۔۔۔۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • تصوف میں " لا" سے مراد اپنی انا کو مٹا کر خدا کی ذات میں فنا ہو جانا ہے۔ یعنی جب انسان یہ تسلیم کر لے کہ "میں کچھ نہیں ہوں"، تبھی وہ اصل منزل پا لیتا ہے۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏خوف پر قابو پانا علم کی ابتدا ہے۔ برٹرینڈ رسل
    View on BlueskyShow all post labels
  • سائنس اندھیرے میں شمع کی طرح ہے۔ جو بھی اسے بجھانا چاہتا ہے وہ ہمیں تاریک دور واپس لے جانے کی دھمکی دیتا ہے۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • ایمان والو، تمھارے مال اور تمھاری اولادیں تمھیں بھی اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں اور جو ایسا کریں گے، وہی خسارے میں پڑنے والے ہوں گے۔ ہم نے جو کچھ تمھیں عطا فرمایا ہے، اُس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو، اِس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے،
    View on BlueskyShow all post labels
  • یاد کرو، جب عیسیٰ ابن مریم نے کہا: اے بنی اسرائیل، میں تمھاری طرف خدا کا بھیجا ہوا رسول ہوں، تورات کی اُن پیشین گوئیوں کا مصداق ہوں جو مجھ سے پہلے موجود ہیں، اور ایک رسول کی بشارت دینے والا ہوں، جو میرے بعد آئے گا، جس کا نام احمد ہو گا۔ سورہ الصف آیہ 6
    View on BlueskyShow all post labels
  • ہم کون سے غالب تھے کہ شہرت ہمیں ملتی دنیا تری اتنی بھی پذیرائی بہت ہے معروف شاعر اعتبار ساجد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
    View on BlueskyDownload imageShow all post labels
  • ​اپنی ذات کا بہترین تجزیہ نگار انسان خود ہوتا ہے۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • وہی اللہ ہےجس کے سوا کوئی الٰہ نہیں، بادشاہ، وہ منزہ ہستی، سراسر سلامتی امن دینے والا، نگہبان، غالب بڑے زور والا، بڑائی کا مالک پاک ہے اللہ اُن سے جو یہ شریک بتاتے ہیں۔وہی اللہ ہےنقشہ بنانے والا، وجود میں لانے والا،صورت دینے والا۔ سب اچھے نام اُسی کے ہیں۔زمین اور آسمانوں کی سب چیزیں اُسکی تسبیح کرتی ہیں
    View on BlueskyShow all post labels
  • موت کا پنجہ نہایت سفاک ہوتا ہے ، وہ کسی کو اسکی مجبوریوں بنا پر اسے مہلت نہیں دیتا ،ترس بھی نہیں کھاتا۔۔۔۔۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏سارے فیصلے تم نے خود ہی کر ڈالے اے زندگی۔۔ ہم سے بھی پوچھا ہوتا، کیسے جینا تھا، کتنا جینا تھا، جینا بھی تھا یا نہیں!
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏میرے پاس ناکامی کے قصے نہیں، میرے پاس تجربات ہیں۔ انسان ہمیشہ اپنی ہی لغزشوں سے راہ پاتا ہے۔ میرے پاس دشمن نہیں ہیں، بلکہ سبق ہیں جو انسانوں کی صورت میں ملے، سبق جنہوں نے مجھے سکھایا کہ ان جیسے کرداروں سے کیسے دور رہا جائے
    View on BlueskyShow all post labels
  • View on BlueskyDownload imageShow all post labels
  • اِس میں شبہ نہیں کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے، ایک محفوظ کتاب میں۔ اُس کو صرف پاکیزہ (فرشتے) ہی ہاتھ لگاتے ہیں۔ یہ عالم کے پروردگار کا نازل کیا ہوا ہے۔ تو کیا اِس کلام سے بے اعتنائی برتتے ہو؟ اور جو تمھارے لیے (خدا کا) رزق ہے،اُسے جھٹلا رہےہو؟ سورہ الواقعہ
    View on BlueskyShow all post labels
  • جب مادی وسائل ختم ہو جاتے ہیں، تو روحانی سہارا اور کسی کا خلوصِ دل سے آپ کے حق میں ہاتھ اٹھانا سب سے بڑی تسلی بن جاتا ہے۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • جب آپ کو روشنی میسر نہ ہو، تو تہہِ دل سے امید رکھیں کہ کوئی ایسا ہے جو آپ کو روشنی پہنچانے کا قادرہے۔۔۔۔۔ یقینا وہ اللہ ہے۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • زمین اور آسمانوں میں جوکچھ ہے،اللہ ہی کےاختیار میں ہے۔اِسکا نتیجہ یہی نکلےگاکہ برائی کرنےوالوں کو وہاُنکےعمل کی سزا دے اوراُن لوگوں کواچھی جزا دےجنھوں نےاچھےکام کیےجو بڑےگناہوں اور کھلی بےحیائیوں سے بچتےرہے،مگریہ کہ کبھی کچھ آلودہ ہوگئے(وہ اُنھیں معاف فرمادےگا)تیرےپروردگار کادامن مغفرت یقیناً بہت وسیع ہے
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏مِرے کریم ! جو تیری رضا، مگر اِس بار برس گزر گئے ، شاخوں کو بے ثمر رہتے ‎#افتخار_عارف
    View on BlueskyShow all post labels
  • وقت کے ساتھ ساتھ زندگی کے حالات اور لوگ بدل جاتے ہیں۔ یہ ایک کڑوی سچائی ہے کہ کوئی بھی چیز مستقل نہیں رہتی
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏واصف علی واصفؒ مَیں نعرہِ مستانہ، مَیں شوخیِ رندانہ مَیں تشنہ کہاں جاؤں،پی کربھی کہاں جانا مَیں طائرِ لا ہوتی مَیں جوہرِ ملکوتی ناسوتی نےکب مجھکو اِس حال میں پہچانا مَیں سوزِ محبت ہوں مَیں ایک قیامت ہوں مَیں اشکِ ندامت ہوں مَیں گوہرِ یکدانہ
    View on BlueskyShow all post labels
  • زندگی بہت مختصر ہے کہ اسے ان لوگوں یا حالات پر ضائع کیا جائے جو آپ کی ذہنی سکون کی پرواہ نہیں کرتے۔۔۔۔۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • ہم نے، (اے پیغمبر)، تم کو گواہی دینے والا، خوش خبری پہنچانے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ (لوگو)، تم اللہ اور اُس کے رسول پر سچا ایمان لاؤ، رسول کا ساتھ دو، اُس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے رہو
    View on BlueskyShow all post labels
  • ‏اے اُداس روح، مسکراؤ کہ تمہارا رب تم سے بہت محبت کرتا ہے۔۔۔۔۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • کوئی پُوچھے تو یہ کہ سکوں میں باب جبرئیل میرا پتہ ہے۔
    View on BlueskyShow all post labels
  • حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں، وہ تم سے نہیں، بلکہ اللہ ہی سے بیعت کرتےہیں۔ اُن کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ سو جس نے یہ عہد توڑا، وہ اِس عہد شکنی کا وبال اپنے ہی سر لیتا ہے اور جس نے اُس بات کو پورا کر دیا جس کا عہد اُس نے اللہ سے کیا تھا تو اللہ عنقریب اُس کو بڑا اجر عطا فرمائےگا۔
    View on BlueskyShow all post labels
An unhandled error has occurred. Reload 🗙