Junaid
| NFTS | Art's | Games | Sports | Crypto Currency | Investor | Urdu Poetries | Quotes | Politics | Khan / #Aries ♈
My twitter account: @m_junaid619
x.com/m_junaid619
- چلن تھا سب کے غموں میں شریک رہنے کا عجیب دن تھے عجب سرپھرے زمانے تھے
- تیرے پہلو میں ذرا دیر کو سستا لوں گا تجھ تک آ پہنچا اگر نیند میں چلتا ہوا میں
- مجھ کو معلوم ہے یہ ہونٹ مرے گالوں پر تو نے احسان جتانے کے لیے رکھے ہیں
- تھی اِس قدر عجیب مُسافت، کہ کچھ نہ پُوچھ آنکھیں ابھی سفر میں تھیں اور خواب تَھک گئے
- حد ہوتی ہے طنز کی بھی آخر ہم تیرے نہیں تھے؟ جا نہیں تھے!
- اتنی مدت دل آوارہ کہاں تھا کہ تجھے اپنے ہی گھر کے در و بام بھلا بیٹھے ہیں
- ہائے وہ لوگ گئے چاند سے ملنے اور پھر اپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لے آئے
- میری آنکھیں سوال کرتی رہیں خواہشیں انتقال کرتی رہیں
- خبر ہے تجھ کو اے ضبط محبت ترے ہاتھوں میں لٹتا جا رہا ہوں!
- یہ اور بات کہ ہم کُوزہ پُشت ہو گئے ہیں نِگارِ ناز کم ازکم تِرے وہ خَم تو گئے
- چنے ہوئے ہیں لبوں پر تیرے ہزار جواب شکایتوں کا مزا بھی نہیں رہا اب تو!!
- دل کو کریں گے اب ترک تعلق پر راضی یہ شب و روز محبت کے ستم کون سہے
- اور کیا ہوگا بھلا سینے میں دل کا مقصد بس اسی واسطے رکھا ہے کہ دکھایا جائے
- دُور جلتا تھا سرِ شام نشیمن میرا میں سمجھتا ہی رہا شام کی لالی ہو گی
- اشک آنکھوں میں آ گیا ہے کیا ؟ رنج ، تکمیل پا گیا ہے کیا ؟
- ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریب آپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں!